بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Allah, in the name of, the Most Affectionate, the Eternally Merciful

Islamic Studies Program

Knowing is not enough, we must apply!

علوم اسلامیہ پروگرام

علم کافی نہیں ہے، اسے استعمال کرنا ضروری ہے

Search the Website New

اردو اور عربی تحریروںکو بہتر دیکھنے کے لئے نسخ اور نستعلیق فانٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے

New articles and books are added this website on 1st of each month.

Home

علوم القرآن پروگرام

ڈاؤن لوڈ لنکس

 

Click here for the English Version

 

رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

Religion & Ethics

Personality Development

Islamic Studies

Quranic Arabic Learning

Adventure & Tourism

Risk Management

Your Questions & Comments

Urdu & Arabic Setup

About the Founder

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم بھائی / بہن

علوم القرآن پروگرام میں داخلے پر آپ کو خوش آمدید۔ دنیا کے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دو بنیادی اصول ہیں، جن میں سے ایک کو کامل وابستگی (Commitment) اور دوسرے کو استقامت (Consistency) کہا جاتا ہے۔اگر ان میں سے ایک بھی رہ جائے تو کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتی ہے۔اگر آپ پوری کمٹمنٹ کے ساتھ چند ماہ تک روزانہ مسلسل مطالعہ کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ بہت جلد آپ محسوس کریں گے کہ اللہ تعالی کے ساتھ آپ کا تعلق بہتر ہو رہا ہے اور آپ علمی میدان میں ترقی کرتے چلے جا رہے ہیں۔

یہاں چند باتیں قابل توجہ ہیں۔بہت سے بہن بھائی یہ سوچتے ہیں کہ دنیاوی کاموں سے کچھ فراغت ملے تو وہ اس جانب پوری یکسوئی سے لگیں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کیونکہ دنیاوی کام لامحدود ہیں اور ہمیں انہی کے بیچ میں سے وقت نکال کر قرآن مجید کا مطالعہ کرنا ہے۔سبھی بہن بھائیوں کو اس کام کے شروع میں بہت سی مشکلات آئیں گی۔ آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ کبھی آپ فیملی کے مسائل میں الجھ رہے ہیں او رکبھی دفتری یا کاروباری پریشانیاں آپ کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ تنگ کر رہی ہے تو کبھیبچے ڈسٹرب کر رہے ہیں۔ یہ تمام معاملات زندگی کا حصہ ہیں لیکن جب آپ یہ کام شروع کریں گے تو ایسا محسوس ہو گا کہ شیطانی قوتیں خاص کر آپ کے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہیں۔ کامیاب شخص وہ ہے، جو ان مسائل کے باوجودروزانہ ایک آدھ گھنٹہ اپنے معاملات کو مینج کر لے۔ شروع شروع میں آپ کو کچھ دشواری محسوس ہو گی مگر اس کے بعد معاملہ انشاء اللہ آسان ہوتا چلا جائے گا اور آپ دین اور دنیا کو آسانی سے بیلنس کر لیں گے۔

علوم القرآن پروگرام میں مطالعے کا طریق کار بہت آسان ہے۔ چند سادہ اور آسان کام ہیں جن پر اگر آپ عمل کر لیں تو انشاء اللہ آپ بہت آسانی محسوس کریں گے۔

سیریز 1: علوم القرآن

QS01۔ یہ ماڈیول قصص القرآن پر مبنی ہے۔ اس کی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

QS02۔ علوم القرآن کے بارے میں بنیادی معلومات اور قرآن کی دعوت کو سمجھنے کے لیے یہ ماڈیول ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ باآسانی پندرہ بیس منٹ میں ایک سبق کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو علوم القرآن سے متعلق بنیادی معلومات مل جائیں گی۔

QS03۔ یہ قرآن مجید کے ایک منتخب نصاب پر مشتمل ہے تاکہ آپ قرآن مجید کی بنیادی دعوت اور اس کے اسلوب سے واقف ہو جائیں۔ اس لنک سے اسے کتاب ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

اس کتاب میں ہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ قرآن مجید کے کچھ منتخب حصوں کو اسباق کی صورت میں پیش کیا ہے۔ہر سبق میں قرآن مجید کی کچھ آیات ہیں جن کے بعد چند اسائنمنٹس دی گئی ہیں۔ آپ نے صرف اتنا کرنا ہے کہ قرآن مجید کے اقتباس کے ترجمے کا مطالعہ کرنا ہے اور اس کے بعد دی گئی اسائنمنٹ کو حل کرنا ہے۔ اگر آپ کے پاس زیادہ لکھنے کے لیے وقت نہ بھی ہو تو ان اسائنمنٹس کو اپنے ذہن ہی میں حل کر لیجیے اور صرف اہم نکات نوٹ کرتے جائیے۔ ایک ایوریج شخص کو اس انداز مطالعہ سے ایک سبق پڑھنے پر نصف گھنٹہ لگتا ہے۔اسائنمنٹ کو لکھنے کی صورت میں مزید کچھ وقت لگتا ہے۔ اگر آپ روزانہ ایک سبق ہی کا مطالعہ کر لیں تو انشاء اللہ صرف 27 دن میں آپ اس پوری کتاب کو مکمل کر سکتے ہیں۔

سیریز 2: قرآن کا ترجمہ و تفسیر

3۔ جب آپ ان تین کتب کا مطالعہ کر چکیں تو پھر اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ تفاسیر کا تقابلی مطالعہ کریں۔ آپ کی آسانی کے لیے ہم نے اس مطالعے کو پانچ ماڈیولز (QT01-QT05) میں تقسیم کر دیا ہے۔ سب سے پہلے تو آپ ماڈیول QT01 کی ورک بک ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔ اس میں تفصیلی ہدایات موجود ہیں جن کی مدد سے آپ تفسیر کا تقابلی مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کو تفاسیر کا مطالعہ کرنے سے پہلے پڑھیے۔

4۔ نیچے دیے ہوئے لنکس سےزیر مطالعہ تفاسیر ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔ یہاں ہم ہرتفسیر کے دو دو لنک فراہم کر رہے ہیں تاکہ اگر ایک لنک کام نہ کرے تو آپ دوسرے سے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اگر آپ کے پاس یہ تفاسیر، مطبوعہ شکل میں موجود ہیں تو پھر ڈاؤن لوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ان تفاسیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیجیے۔ اس تفسیر کو آپ نے مکمل طور پر کور سے کور تک پڑھنا ہے۔ بقیہ تفاسیر کے مکمل مطالعہ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جہاں جہاں ورک بک میں آپ کو ایسا کرنے کے لیے کہا جائے ، وہاں وہاں آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد پہلے ورک بک کا مطالعہ ضرور کیجیے اور اس میں دی گئی ہدایات کے مطابق تفاسیر کا مطالعہ شروع کیجیے۔ براہ راست تفاسیر کو دیکھنے سے بعض بھائیوں کو الجھن محسوس ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ورک بک میں آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والی الجھنوں کے جوابات پہلے سے فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد کوئی سوال ذہن میں آئے تو فوراً islamicstudies267@gmail.com پر ای میل کیجیے۔

5۔اپنے سوالات کو روزانہ بنیادوں پر ای میل کیجیے۔ انشاء اللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ کو24 گھنٹے میں جواب دے دوں۔ تاہم اگر بیماری یا سفر وغیرہ کی وجہ سے کوئی مجبوری ہوئی تو معذرت خواہ رہوں گا۔ چونکہ ہر بہن بھائی کی صورتحال، ذہنی سطح، مزاج اور علمی قابلیت مختلف ہوتی ہے، اس وجہ سے میری کوشش یہ ہے کہ ہر بہن بھائی کی ضرورت کے مطابق اس خدمت کو جس حد تک پرسنلائز کرنا ممکن ہو، کیا جائے۔

6۔ ہر جمعرات کو پراگریس رپورٹ ضرور بھیجیے۔ آپ کی پراگریس دیکھ کر میں آپ کو مزید مشورے دے سکوں گا۔ آپ اگر اجازت دیں گے تو آپ کی پراگریس کو دوسروں سے شیئر بھی کیا جائے گا تاکہ اس سے انہیں بھی ترغیب ملے۔

7۔ بقیہ ماڈیولز کی ورک بکس یہاں ہیں۔

ماڈیولQT01: سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ

 

ماڈیولQT02: سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ

 

ماڈیولQT03: سورۃ یونس تا سورۃ النور

 

ماڈیولQT04: سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات

 

ماڈیولQT05: سورۃ ق تا سورۃ الناس

 

8۔ قرآن مجید کی ایک ڈکشنری بھی آپ کو فراہم کی جا رہی ہے جو آپ کو الفاظ کا ترجمہ سیکھنے میں مدد دے گی۔اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

اگر آپ کے ذہنو ںمیں مزید سوالات پیدا ہو رہے ہوں تو اس پروگرام سے متعلق عام پوچھے جانے والے سوالات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

اگر یہاں بھی آپ کو کسی سوال کا جواب نہ ملے تو مصنف کو بلا تکلف ای میل کیجیے۔

اللہ تعالی آپ کی مشکلات کو آسان کرے۔ میرے لیے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔

 

والسلام

محمد مبشر نذیر

رمضان 1434 / جولائی 2013

mubashirnazir100@gmail.com

 

تفاسیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لنک

تفاسیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لنک یہ ہیں۔اتنا زیادہ ڈاؤن لوڈ کر کے ایک بڑی تفسیری لائبریری بنانا ایک مشکل اور بورنگ کام ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ اس کام کو کوئی اور کام کرنے کے ساتھ ساتھ انجام دیجیے۔ کمپیوٹر کو ڈاؤن لوڈ پر لگا دیجیے اور خود اپنا کام کرتے رہیے۔

 

تفسیر احسن البیان از مولانا صلاح الدین یوسف

یہ ایک ہی جلد کی صورت میں موجود ہے۔ (سائز60MB) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

متبادل لنک: http://www.islamicboard.com/urdu/30626-ahsan-ul-bayan-urdu-tafsir-e-quran-hafiz-salahuddin-yousuf-pdf-format.html

 

تیسیر القرآن از عبد الرحمٰن کیلانی

یہ چار جلد کی صورت میں موجود ہے۔

جلد 1
جلد 2
جلد 3
جلد 4

 

 


تفہیم القرآن از سید ابو الاعلی مودودی (وفات 1979)

تفہیم القرآن الگ الگ سورتوں کی شکل میں موجود ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ سورت کے نام پر رائٹ کلک کر کے Save As کر لیجیے۔ اگر آپ ابھی صرف ماڈیول QT01 ہی کا مطالعہ کر رہے ہیں تو پھر صرف سورۃ المائدہ (نمبر 5)تک ہی ڈاؤن لوڈ کرنا کافی ہو گا۔ جب آپ ان سب فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کر لیں تو انہیں کسی ایک ہی فولڈر میں رکھ کر unzip کیجیے گا۔ اس کے لیے فائل کے نام پر رائٹ کلک کر کے unzip کلک کیجیے۔

سورۃ الفاتحہ تا سورۃ المائدہ(28MB)

سورۃ الانعام تا سورۃ التوبہ(18MB)

سورۃ یونس تا سورۃ النور(44MB)

سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات(55MB)

سورۃ ق تا سورۃ الناس(49MB)

 

ان تمام فائلوں کو ایک فولڈر میںاکٹھا کر لیجیے۔ جو فائلیں zip format میں ہیں، انہیں رائٹ کلک کر کے Unzipیا Extract Hereکر لیجیے۔ تفہیم القرآن کی مکمل لائبریری تیار ہو جائے گی۔

 

 

اگر آپ کا انٹرنیٹ سست ہے تو پھر متبادل لنک سے ایک ایک سورت کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

متبادل لنک: http://www.quranurdu.com/books/tafheem/Tafheem%20urdu/

یہ تفسیر ٹیکسٹ کی صورت میں بھی دستیاب ہے: http://www.tafheemonline.com/

اگر آپ کو پڑھنے میں دشواری ہوتی ہو تو یہ تفسیر آڈیو فارمیٹ میں بھی دستیا ب ہے:

http://www.quranurdu.com/tafa/

 

معارف القرآن از مفتی محمد شفیع عثمانی (و فات 1976)

معارف القرآن کو منتظمین نے الگ الگ حصوں کی شکل میں اسکین کیا ہے جن میں بعض اوقات ایک سورت کئی حصوں میں موجود ہے۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر رائٹ کلک کر کے Save As کر لیجیے۔ ڈاؤن لوڈ لنک یہ ہے:

سورۃ الفاتحہ تا سورۃ البقرۃ (106MB)

سورۃ آل عمران (43MB)

سورۃ النسا تا سورۃ المائدہ (84MB)

سورۃ الانعام تا سورۃ الاعراف(83MB)

سورۃ الانفال تا سورۃ التوبہ(53MB)

سورۃ یونس تا سورۃ النور (81MB)

سورۃ الفرقان تا سورۃ الحجرات(67MB)

سورۃ ق تا سورۃ الناس(74MB)

ان تمام فائلوں کو ایک فولڈر میںاکٹھا کر لیجیے۔ جو فائلیں zip format میں ہیں، انہیں رائٹ کلک کر کے Unzipیا Extract Hereکر لیجیے۔ معارف القرآن کی مکمل لائبریری تیار ہو جائے گی۔

ان فائلوں کا سائز بہت بڑا ہے۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ سست ہو تو پھر متبادل لنک سے ایک ایک فائل الگ الگ ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

http://www.maarifulquran.net

اگر آپ کو پڑھنےمیں مشکل ہو، ان کے لیے یہ تفسیر اسی سائٹ پر آڈیو فارمیٹ میں بھی دستیاب ہے۔

 

ضیاء القرآن از پیر محمد کرم شاہ صاحب الازہری (وفات 1998)

ضیاء القرآن پانچ جلدوں میں دستیاب ہے: ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ جلد کے نمبر پر رائٹ کلک کر کے Save As کر لیجیے۔

جلد1 (90MB)

جلد2 (103MB)

جلد3 (75MB)

جلد4 (83MB)

جلد5 (85MB)

 

ان پانچوں جلدوں میں سے ہر ایک کی فائل 80MB کے آس پاس ہے۔ اگر آپکو ڈاؤن لوڈ میں مشکل ہو تو پھرمتبادل لنک سے الگ الگ سورتوں کو ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔

 

متبادل لنک: http://www.nafseislam.com/en/ziaulquran_dd.php

 

تفسیر نمونہ از آیت اللہ مکارم شیرازی (پیدائش 1924)

یہ تفسیر پندرہ جلدوں میں موجود ہے۔ جلد کے نمبر پر رائٹ کلک کر کے Save As کر لیجیے۔

جلد1 (57MB)

جلد2 (49MB)

جلد3 (34MB)

جلد4 (33MB)

جلد5 (40MB)

جلد6 (41MB)

جلد7 (14MB)

جلد8 (13MB)

جلد9 (13MB)

جلد10 (12MB)

جلد11 (33MB)

جلد12 (25MB)

جلد13 (29MB)

جلد14 (17MB)

جلد15 (25MB)

 

متبادل لنک: http://www.shiamultimedia.com/tafseer.html

 

اس پروگرام سے متعلق عام پوچھے جانے والے سوالات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

اگر آپ اس پروگرام میں شریک ہونا چاہیں تو:

رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

 

مصنف کی دیگر تحریریں

قرآنی عربی پروگرام/سفرنامہ ترکی/††مسلم دنیا اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی/اسلام میں جسمانی و ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ ††/تعمیر شخصیت پروگرام/قرآن اور بائبلکے دیس میں/علوم الحدیث: ایک تعارف ††/کتاب الرسالہ: امام شافعی کی اصول فقہ پر پہلی کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص/اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں ††/ایڈورٹائزنگ کا اخلاقی پہلو سے جائزہ ††/الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثرات ††/اسلام اور نسلی و قومی امتیاز ††/اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟/مایوسی کا علاج کیوں کر ممکن ہے؟/دور جدید میں دعوت دین کا طریق کار ††/اسلام کا خطرہ: محض ایک وہم یا حقیقت/Quranic Concept of Human Life Cycle/Empirical Evidence of Godís Accountability

 

Description: Description: Description: Description: Description: customizable counter